طیارہ، آٹو موبائیل اور مشنری کی فروخت و برآمدات میں اضافہ
واشنگٹن ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی معیشت میں ترقی کی ایک حوصلہ افزاء علامت اس وقت دیکھی گئی جب امریکی تجارتی خسارہ نومبر کے دوران اپنی اقل ترین سطح پر پہنچ گیا جو گذشتہ چار کے دوران سب سے کم ہے۔ علاوہ ازیں توانائی کی پیداوار اور امریکی ساختہ طیاروں، آٹو موبائیل اور مشنری کے فروخت اور برآمدات میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ تجارت نے کہا کہ نومبر کے دوران تجارتی خسارہ 12.9 فیصد کمی کے ساتھ 34.3 ارب امریکی ڈالر تک گھٹ گیا۔ اکٹوبر 2009ء کے بعد یہ اقل ترین ماہانہ تجارتی خسارہ ہے۔
امریکی برآمد 0.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 194.9 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں اس کے ساتھ پٹرولیم اشیاء کی برآمدات میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ درآمدات 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 229.1 ارب امریکی ڈالر تک گھٹ گئی ہیں۔ بیرونی تیل کی مانگ میں کمی کے سبب آٹو موبائیل کی درآمدات میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ 2013ء کے 11 مہینوں کے دوران اگرچہ تجارتی خسارہ پیوستہ سال 2012ء میں اسی مدت کے مقابلہ 12.3 فیصد کم تھا۔ اس کے علاوہ درآمدات میں معمولی کمی کے ساتھ برآمدات مستحکم ہوئے۔ تجارتی خسارہ میں معمولی کمی سے بھی معیشت کو غیرمعمولی استحکام حاصل ہوا ہے۔