امریکی بمبار طیاروں کی جنوبی کوریا میں پرواز

واشنگٹن، 3نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے دو بمبار طیاروں بی  تازہ مشق کے تحت جنوبی کوریا کی فضائی حدود اور پلسنگ رینج کے اوپر کل اڑانیں بھریں۔ فضائیہ کی ترجمان کیپٹن وکٹوریہ ہائٹ نے اس مشق کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔اس سے قبل ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان میں بغیر کسی خاص مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ مشق جزیرہ نما کوریا کے ارد گرد کے علاقے میں کی گئی۔ اس میں کہا گیا ہیکہ جاپانی اور جنوبی کوریا کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے امریکی بمبار طیاروں کے ساتھ ترتیب وار مہم چلائی۔ دوسری طرف شمالی کوریا نے دعوی کیا کہ امریکی بمبار طیارے بی B-1 نے کل نہ صرف جزیرہ نما کوریا کے اوپر پرواز کی بلکہ ملک کے اہم اہداف پر حملوں کی مشق بھی کی۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے آج یہ اطلاع دی ۔ ایجنسی نے کہا کہ اس ’’غیر متوقع‘‘ مشق کو انجام دینے کیلئے اسٹریٹجک بمباروں کے ساتھ امریکہ اور جنوبی کوریا کے لڑاکاطیارے بھی تھے ۔ ان طیارون نے گوام واقع ایئر فورس کے ائیر بیس سے پرواز کی تھی۔امریکہ اور جنوبی کوریائی افواج نے ابھی تک اس دعوی کی تصدیق نہیں کی ہے ۔