واشنگٹن ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیائی ایرلائنس کے لاپتہ طیارہ کا امکانی ملبہ بحرہند کے جنوبی حصوں کی گہرائی میں دیکھا گیا ہے۔ اس دوران اس بدنصیب طیارہ کے کلیدی اعلیٰ ’بلیک باکس‘ کی تلاش کیلئے جاری عالمی مساعی کے ایک حصہ کے طور پر امریکی بحریہ میں اپنے بلیک باکس ڈیٹکٹر کو بحرہند روانہ کردیا ہے۔ امریکی بحریہ کا انتہائی عصری ٹوٹ فنگر لوکیٹر 25 ایک ایسا طاقتور ترین اعلیٰ ہے جو 20,000 فیٹ گہرائی میں واقع بلیک باکس کی نشاندہی بھی کرسکتا ہے لیکن اس کیلئے یہ ضروری ہیکہ ملبہ کے صحیح مقام کی نشاندہی کی جائے۔ اگر وہاں ملبہ موجود ہے تو بلیک باکس کی دستیابی بھی یقینی ہوسکتی ہے۔
ساتھ میں امریکی بحری بیڑہ میں فنیٹ آپریشنس آفیسر کموڈور کریس بُڈے نے کہا کہ دیگر آلات کے ذریعہ تلاشی مہم جاری ہے اور بلیک باکس کی موجودگی کے اشاروں پر آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ کرس بڈے نے کہا کہ ’’یہ لمحہ انتہائی نازک اور انتھک مساعی کا ہے کیونکہ اگر ملبہ دستیاب ہوتا ہے تو ہم یقینا بلیک باکس کی تلاش کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ بلیک باکس کی بیٹری محدود مدت تک کارآمد رہ سکتی ہے اور اس مدت کے اختتام سے قبل ہی اس کا پتہ چلانا ضروری ہوتا ہے‘‘۔ یہ طیارہ تین ہفتہ قبل 239 مسافرین کے ساتھ کوالالمپور سے بیجنگ کو پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا مسافرین میں 5 ہندوستانی شامل ہیں۔