واشنگٹن۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحری آپریشنس کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن ہند ۔ امریکہ کی بحری شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے ہندوستان کے لئے اپنا پہلا دورہ کررہے ہیں۔ پینٹگان کی رپورٹ کے مطابق رچرڈس 2 تا 6 فروری کے دوران نئی دہلی اور وشاکھاپٹنم کا دورہ کریں گے۔ نئی دہلی میں موصوف ہندوستان کے اہم سکیورٹی عہدیداروں کے ساتھ بحریہ سے بحریہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور تیکنیکی اور سکیورٹی کے شعبوں کو بھی مزید استحکام بخشنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بعدازاں رچرڈسن وشاکھاپٹنم روانہ ہوں گے جہاں وہ ہندوستانی بحریہ کی جانب سے منظم کئے گئے پروگرام ’’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘‘ میں شرکت کریں گے جہاں مزید 50 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔