امریکی ایوان نمائندگان میں تصرف بل منظور، حکومت دیوالیہ سے بچ گئی

واشنگٹن ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکومت کو دیوالیہ سے بچانے کے شدید دباؤ کا سامنا کرنے والے امریکی ایوان نمائندگان نے بالآخر 1.1 کھرب ڈالر پر مبنی وفاقی تصرف بل کو معمولی اکثریت سے منظوری دیتے ہوئے سینٹ کو روانہ کردیا جبکہ نصف شب سے قبل اس عمل کی تکمیل کیلئے مقررہ مہلت کے ختم ہونے کیلئے بمشکل دو گھنٹے باقی تھے۔ یہ بل 206 کے مقابلے 219 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ اس سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے درجنوں ارکان نے وال اسٹریٹ کے حامی اس بل کے خلاف وہائیٹ ہاؤز سے مقابلہ آرائی کی۔ رائے دہی کے بعد سینٹ کے اکثریتی لیڈر ہیری رئیڈ نے کہا کہ ان کے ایوان میں اس مسودہ کو بہرصورت منظور کرتے ہوئے قانون کی شکل دی جائے گی۔