امریکی ایوان میں احتجاج کا راجیہ سبھا کے شوروغل سے تقابل

واشنگٹن۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے ایک رکن مقننہ نے ایوان نمائندگان امریکہ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان مقننہ کے احتجاج کو راجیہ سبھا میں گذشتہ مارچ میں انا ڈی ایم کے ارکان کے احتجاجی دھرنے کے مترادف قرار دیا جو انہوں نے راجیہ سبھا میں دیا تھا ۔ امریکی رکن مقننہ نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ایوان کی کارروائی میں اسی طرح خلل اندازی پیدا کررہے تھے ۔ امریکی کانگریس کے رکن مارک نیڈوس نے دو تصویریں شائع کی ہیں جن میں سے ایک ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے دھرنے اور دوسری انا ڈی ایم کے ارکان کا راجیہ سبھا میں گذشتہ مارچ میں احتجاجی دھرنے کی ہے ۔ نیچے تحریر ہے کہ دونوں واقعات پریشان کن حت تک یکساں قسم کے ہیں ۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جان لوئی کی زیرقیادت ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے ایوان نمائندگان میں بندوقوں پر کنٹرول کرنے کے سخت گیر قوانین جلد از جلد منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ احتجاجی دھرنا دیا تھا ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں اورلینڈو میں قتل عام ہوا تھا جس میں 49 افراد افغانستان نژاد بندوق بردار عمر متین کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایوان نمائندگان کے اسپیکر اس کو ایک عوامی کرتب قرار دیا ۔ ڈیموکریٹک پارٹی نے 24 گھنٹے بعد اپنا دھرنا ختم کردیا تھا ۔