واشنگٹن ۔9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اوباما نظم و نسق نے امریکہ میں پناہ لینے کے خواہاں پناہ گزینوں اور دیگر افراد کی امیدوں کو تقویت دی ہے کہ انہیں امریکی امیگریشن قوانین میں نرمی کرتے ہوئے راحت دی جائے گی ۔ اوباما نظم و نسق نے دہشت گردوں کی یا دہشت گرد گروپس کی محدود تائید کرنے والوں کو بھی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب یہ لوگ بھی امریکہ میں پناہ لینے کیلئے نئے امیگریشن قوانین سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ صدر بارک اوباما کے امیگریشن قانون میں تبدیلی لائی جاتی ہے تو کئی بیرونی شہریوں کو فائدہ ہوگا ۔ جو شہری امریکہ میں اپنے گرین کارڈس اور دیگر قانونی رعایتوں سے محروم رہے ہیں اب انہیں اوباما کے نئے امیگریشن قانون سے راحت ملے گی ۔ جو لوگ ماضی میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے تھے ان کے ساتھ نرمی سے پیش آیا جائے گا ۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کی محدود تائید کرنے والے امریکہ میں داخلے سے محروم نہیں رکھے جائیں گے ۔