امریکی آئی ٹی کمپنیوں میں H-1B ویزا کی طلب میں اضافہ

واشنگٹن ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں چھ کے منجملہ چار سرکردہ آئی ٹی کمپنیاں بھی مالیاتی سال 2017ء کے دوران ابتدائی ملازمت کیلئے منظورہ

H-1B

درخواستوں کیلئے 10 سرکردہ آجرین میں شامل تھیں۔ امریکہ کے ایک مفکر ادارہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے جس سے امریکی معیشت میں غیرمعمولی ہنر اور صلاحیتوں کے حامل پیشہ وروں کی بھاری مانگ کی عکاسی ہوتی ہے۔ قومی فاؤنڈیشن برائے امریکی پالیسی سے موسوم مفکر ادارہ نے ہندوستانی آئی ٹی ورکرس میں بے پناہ مقبول اس ورک ویزا کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ مالیاتی سال 2017ء کے دوران ابتدائی ملازمتوں کیلئے منظورہ H-1B درخواستوں کیلئے 10 سرکردہ آجر کمپنیوں میں امریکہ میں چھ کے منجملہ چار سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں امازان (2,515)، مائیکرو سافٹ (1,479)، انٹل (1,230) گوگل (1,213) شامل تھیں۔ فیس بک 720 نئی H-1B ابتدائی درخواستوں کی منظوری اور ایپل 6.73 کے ساتھ اس فہرست میں 14 ویں اور 15 ویں مقام پر رہے۔