نیویارک۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ مائیک پومپیو نے نیویارک میں آج شمالی کوریا اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کا جو ڈونالڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں اختلافات کی وجہ سے معطل کردیئے گئے تھے، آج احیاء کیا۔ انہوں نے شمالی کوریا کے اعلیٰ سطحی سفارتکار سے مصافحہ کرتے ہوئے مذاکرات کا احیاء کیا۔