ٹوکیو ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور جاپان کے درمیان پیسفک ریم تجارتی معاہدہ پر بات چیت سردست روک دی گئی ہے جبکہ کوئی معاہدہ کا فوری امکان نظر نہیں آتا ہے ، جس سے صدر اوباما کے دورۂ ٹوکیو کے دوران معاملت کو نمایاں کامیابی کے طورپر پیش کرنے کے منصوبوں کو جھٹکہ لگا ہے ۔ وزیر معیشت اکیرا اماری نے جاپان کے مذاکرات کار کی حیثیت سے کہا کہ کئی مسائل تصفیہ طلب ہیں اور مزید مذاکرات ناگزیر ہیں ۔