امریکہ ۔جنوبی کوریا فوجی مشقیں غیرمعلنہ طورپر معطل

واشنگٹن ۔23 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور جنوبی کوریا غیرمعینہ طورپر متبادل پروگرام برائے تربیتی مشقیں معطل کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاکہ شمالی کوریا کے ساتھ تعاون کرسکیں، پینٹگان نے یہ بات کہی ۔ سنگاپور سمٹ کے نتائج کو نافذ کرنے کیلئے اور جمہوریہ کور یاکے حلیف سے باہمی ارتباط کیلئے وزیر دفاع میٹس نے منتخب مشقوں کو معطل کردیا ہے ۔ فریڈم گارجین مشق کو معطل کرنے کے علاوہ جس کا سابق میں اعلان کیا گیا تھا ، دو کوریائی متبادل تربیتی مشقیں آئندہ تین ماہ میں منعقد کی جائیں گی ۔

اوپیک تیل کی پیداوار میں
اضافہ پر رضا مند
ویانا۔23 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) اوپیک رکن ممالک کے وزرائے توانائی تیل کی پیداوار بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ جمعہ کے دن ہوئے ایک اجلاس کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک کی نمائندہ اس تنظیم نے کہا کہ عالمی منڈی میں ’اضافی طلب ‘کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ جولائی سے تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کا اضافہ کر دیا جائے گا۔ ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اوپیک رکن ممالک کی تیل کی پیداوار بڑھانے سے عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کی جا سکے گی۔