امریکہ: یہودی مرکز پر فائرنگ، تین ہلاک

واشنگٹن ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کنساس میں ایک یہودی سنٹر پر فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ یہودی کمیونٹی سنٹر پرپیش آیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس شخص کی گرفتاری اوور لینڈ پارک میں ایک ایلیمنٹری اسکول سے عمل میں لائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص ہٹلر کے حق میں نعرے لگا رہا تھا۔ اوور لینڈ شہر کے ترجمان نے اس بارے میں بتایا ہے کہ یہودی مرکز میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص شلوم نامی گاؤں میں ریٹائرمنٹ کمیونٹی میں ہلاک ہوا ہے۔ یہ کمیونٹی سنٹر سے کچھ فاصلے پر ہے۔ یہودی مرکز نے اس سلسلے میں فیس بک کے ذریعے کہا ہے کہ یہ واقعہ وائٹ تھیٹر کے قریب پیش آیا جس کے بعد تھیٹر کو تالا لگا دیا گیا ہے۔