امریکہ یوکرین کو دفاعی امدد فراہم کرائے گا

واشنگٹن۔ 23 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ یوکرین کے شمالی علاقے میں روسی حامی علیحدگی پسندوں سے نمٹنے کے لئے یوکرینی فوج کو دفاعی امداد فراہم کرائے گا۔ یہ اطلاع وزارت خارجہ نے دی ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں روسی حامی علحیدگی پسندوں کو کمزور کرنے کے لئے اس طرح کی مدد دی جانی ضروری ہے اور یہ سکیورٹی سے متعلق مدد ہوگی۔یہ فیصلہ یوکرین کو اپنی علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔حالانکہ یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ مدد کس طرح سے فراہم کرائی جائے گی۔اس سے پہلے اے بی سی نیوز نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ یوکرین کو اینٹی ٹینک میزائل فروخت کرنے کی منظور دے سکتے ہیں اور اس کے لئے کانگریس کی منظوری لینی ہوگی۔دراصل شمالی یوکرین میں روسی حامی علحدگی پسندوں اور یوکرینی فوج کے درمیان لڑائی چلتی رہتی ہے اور گزشتہ تین برسوں میں سرکاری فوجوں نے دس ہزار سے زیادہ لوگوں کو قتل کردیا ہے ۔یوکرین کا کہناہے کہ روس اس علاقے میں فوج اور بھاری گاڑیوں کو بھیج رہا ہے لیکن روس ان الزامات سے انکار کرتا ہے ۔