واشنگٹن 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )امریکہ ہند ۔ امریکہ تعلقات کے نئی حکومت ہند کی زیر قیادت احیاء کے سلسلہ میں پرجوش ہے اور صدر امریکہ اور وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کی ملاقات کی تیاریاں وائیٹ ہاوز میں جاری ہیں۔ معیشت اور تجارت ،توانائی اور تبدیلی ماحولیات ،انسداد دہشت گردی ،علاقائی صیانت اور ایشیائے کوچک کا علاقہ امکان ہے کہ مودی ۔ اوباما ملاقات کے موضوعات ہونگے جو امکان ہیکہ ستمبر میں ہوگی ۔ نائب مشیر قومی سلامتی بین ہورڈس نے کل کہا کہ امریکہ ہند امریکہ تعلقات کے احیاء کے سلسلہ میں بہت پرجوش ہیں ۔