نیویارک۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد خاتون جو گیس اسٹیشن پر ملازم تھی ‘ ہلاک ہوگئی ۔ جب کہ جنوبی کیرولینا میں مسلح ڈکیتی کی کوشش کے دوران اُس پر قریب سے گولی ماری گئی ۔ یہ امریکہ میں ہندوستانیوں کے خلاف ایک ماہ میں تیسرا حملہ تھا ۔ مردولا بین پٹیل متوطن گجرات عمر 59سال‘ بی پی گیس اسٹیشن پاؤڈرس ولے کے اس گیس اسٹیشن کی شراکت دار مالک تھی ۔ ایک نامعلوم افراد نے جو سمجھا جاتا ہے کہ جمعرات کی رات دیر گئے اس خاتون کو انتہائی قریب سے گولی کا نشانہ بنایا تھا ۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مردولا بین پٹیل کا جمعہ کے دن آپریشن کیا گیا لیکن وہ بعد میں ہسپتالوں میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس نے کہا کہ جاسوس کیمرے کی ویڈیو جھلکیوں میں ایک شخص کو اسٹور میں سگار کا پیاکٹ خریدنے کے بہانے آتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ تحقیقات کرنے والوں کا خیال ہے کہ اس شخص نے مردولابین پٹیل کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران گولی ماری ہے ۔ فائرنگ کے بعد ایک گاہک مائیکل نے مردولا کو فرش پر پڑا ہوا دیکھ کر ہنگامی خدمت کو ٹیلی فون کیا تھا ۔ اس نے کہا کہ وہ خون کے تالاب میں پڑی ہوئی تھی ‘وہ فوراً وہاں سے روانہ ہوگیا اور ہنگامی امداد طلب کرلی ۔