امریکہ کے معروف پالیسی ساز برژینسکی کا انتقال

واشنگٹن ۔ /27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے معروف نظریہ پرداز اور پالیسی ساز زبیگینیوبرڑینسکی کا اٹھاسی سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق پولینڈی نڑاد امریکی نظریہ پرداز برڑینسکی کی موت جمعے کو اناسی سال کی عمر میں ہوئی – امریکہ کے سابق صدر جیمی کارٹر چونکہ بین الاقوامی مسائل سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے تھے- اس لئے انہوں نے برڑینسکی کو قومی سلامتی کے امور میں اپنا مشیر مقرر کیا- برڑینسکی کی سب سے بڑی ذمہ داری مصرکو روس سے دور رکھنا اور کیمپ ڈیویڈ معاہدے اور مصر و اسرائیل کے درمیان صلح کرانا تھی –
عراقی فورسیس نے موصل میں داعش کا آخری گڑھ حاصل کرنے کارروائی کی
بغداد۔ 27مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی مسلح افواج نے موصل میں دولت اسلامیہ (داعش) کے قبضے والے آخری علاقے کو حاصل کرنے کے لئے آج کارروائی شروع کردی ہے ۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے کل پرچے گراکے جن میں وہاں کے باشندوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ علاقہ چھوڑ کر چلے جائیں جس سے انسانی حقوق کے گروپوں کو وہاں کے پریشان حال عام شہریوں کے تحفظ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔اس علاقہ میں قدیم شہری مراکز اور دریائے دجلہ کے مغربی ساحل سے متصل تین اضلاع شامل ہیں۔برڑینسکی کے دور میں امریکہ اور چین کے تعلقات معمول پر آئے اور کارٹر نے بیجنگ کا دورہ کیا-
برڑینسکی نے روس سے دشمنی کے باعث ، سعودی عرب اور پاکستان کی مدد سے افغانستان میں روس کے خلاف مجاہدین کو مسلح کیا جس کے نتیجے میں طالبان اور القاعدہ وجود میں آئے- برڑینسکی انیس سو ساٹھ کے انتخابات میں جان ایف کنیڈی کے حامی تھے – کیوبا کے میزائلی بحران میں جان ایف کنیڈی کو برڑینسکی کی تجاویز اس بات کا باعث بنیں کہ وہ امریکہ کے سیاسی میدان میں زیادہ فعال کردار ادا کریں اور سابق سویت یونین اور مشرقی یورپ کے مسائل میں اظہارخیال کریں-