امریکہ کے ساتھ نافٹا مذاکرات انتہائی اہم:کینیڈا

واشنگٹن، 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ (نافٹا) کیلئے مذاکرات انتہائی اہم ہے ۔کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈنے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے نافٹا مذاکرات ملک کے لئے انتہائی اہم ہے اور کینیڈا تمام فریقوں کے لئے منافع بخش حالات والا معاہدہ کرنا چاہتا ہے ۔محترمہ فری لینڈ نے امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹزرسے گفت و شنید کے بعد صحافیوں سے کہا”ہمارے افسران مذاکرات کر رہے ہیں اور یہ میٹنگ دیر رات تک چلے گی۔