واشنگٹن ۔ یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی رکن مقننہ کو اپنی بیوی کے چہرے پر گھونسہ مارنے اور اُسے بندوق دکھاکر دھمکانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ جب کہ اس کے بچوں نے پولیس سے مدد طلب کی تھی ۔ وہ چیخ رہے تھے ’’ رک جایئے ڈیڈی ‘‘ ۔ جنوبی کیرولینا کے ری پبلکن نمائندہ کرس کورلی کو گرفتار کرلیا گیا ۔وہ حال ہی میں منتخب ہوئے تھے ‘ انہیں گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ وارنٹ کے بموجب 36سالہ کورلی نے اپنے 8سالہ بچے کی موجودگی میں اپنی بیوی کو زدوکوب کیا تھا اور بندوق دکھاکر دھمکی دی تھی ۔ بعدازاں اُسے 20ہزار روپئے مچلکہ پر رہا کردیا گیا ۔ اگر اُس کا جرم ثابت ہوجائے تو اسے 15سال کی سزائے قید بھی ہوسکتی ہے ۔
نیپال میں 84لاکھ نیپالی روپئے مالیتی
غیرقانونی رقم کے ساتھ چینی شہری گرفتار
کٹھمنڈو۔ یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چینی شہری کو غیرمعلنہ رقم جو نیپالی روپیوں کی شکل میں 84لاکھ روپئے مالیت کی ہوتی ہے گرفتار کرلیا گیا ۔ ژانوای کو جیاٹہ کی ایک ہوٹل سے جو کٹھمنڈو کے قلب میں قائم ہے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے بموجب نیپالی بینک کے چیکس بھی اس کے پاس سے ضبط کئے گئے ۔ پولیس کے بموجب اس کا پاسپورٹ بھی ہوٹل میں دستیاب ہوا ۔ ای کو مٹیرو پولیٹن پولیس سرکل لین چوک پولیس اسٹیشن میں مزید تفتیش کیلئے رکھا گیا ہے ۔