تہران 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران اپنے متنازع میزائل پروگرام، امریکی فوجیوں کو جہاں ہے اور جیسے ہے کی بنیاد پر نشانہ بنانے اور واشنگٹن مخالف نعروں کے حوالے سے بالکل اسی راہ پر چل رہا ہے جس پر ان دنوں شمالی کوریا گامزن نظر آتا ہے۔ایران نے اپنا تازہ ترین موقف پیش کیا ہے جس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے پیونگ یانگ کی جانب سے میزائل تجربات اور امریکہ کو دی جانے والی دھمکیوں کا شد ومد سے دفاع کیا ہے۔ صدر روحانی کے بقول ‘‘شمالی کوریا نے حفظ ماتقدم کے طور پر ایسا راستہ اختیار کیا ہے کیونکہ واشنگٹن کھلے عام شمالی کوریا کو دھمکا رہا ہے، جس کے بدلے اسے نئے بم بنانے کا حق حاصل ہے۔’’