امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ سے ایران کا احتجاج

اقوام متحدہ ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ پر الزام لگایا کہ وہ ایران میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے نام ایک مکتوب بعض ایرانی سفیر غلام علی خسرو نے کہا کہ امریکہ نے ایران میں مخالف حکومت احتجاجیوں کی تائید کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات میں ہر حد پار کردی ہے۔ ایران کے صدر اور نائب صدر نے اپنے بیانات کے ذریعہ ایرانیوں کو اکسایا ہے کہ وہ تخریبی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے ایران کے مکتوب پر فوری کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔