واشنگٹن۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پہلی بار زمین پر قائم مزائل دفاعی نظام کی کامیاب جانچ کی ہے۔ یہ نظام متحرک حملہ آور مزائل کا بحرالکاہل کی فضاء میں راستہ روک سکتا ہے۔ 40 ارب امریکی ڈالرس مالیتی بوئنگ طیارہ کے ذریعہ زمین سے مزائل داغا گیا تھا جس کو بیچ راستے میں دفاعی نظام میں دخل اندازی کے ذریعہ روک دیا جبکہ طویل مسافتی بین البراعظمی مزائلس کے بارے میں تفصیلی معلومات مزائل دفاعی نظام کو فراہم کردی گئی تھیں۔ یہ نظام اندرون ملک دفاع کے مقصد سے ایجاد کیا گیا ہے۔ ادارہ کے ڈائرکٹر نے کہا کہ یہ بہت اہم نظام ہے۔ یہ ایک بہت اہم نظام ہے۔ آج کی جانچ مکمل طور پر کامیاب ثابت ہوئی۔