امریکہ کی چین سے انسانی حقوق کے وکیل کو رہا کرنے کی اپیل

واشنگٹن۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چین سے انسانی حقوق کے وکیل وانگ کوان ژانگ کو رہا کرنے کی اپیل کی۔ وکیل کو حکومت کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں ساڑھے چار سال جیل کی سزا ہوئی ہے ۔ محکمہ خارجہ نائب ترجمان کے رابرٹ پال ڈینو اطلا ع دی۔پال ڈنیو نے بیان میں کہا، ‘‘ ہم چین سے وانگ کو فوری طور پر رہا کرنے کی اور انہیں اپنے خاندان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے اپیل کرتے ہیں۔ ہم چین میں قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کی بگڑتی صورت حال سے تشویش میں ہیں‘‘۔