امریکہ کی ویٹرس رکن کانگریس بن گئیں

واشنگٹن ۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اپنی کئی برائیوں کے باوجود دنیا میں وہ ملک ہے جہاں ترقی کے مواقع لوگوں کو برابری کی سطح پر میسر ہیں،29 سالہ امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو نے کہا ہے وہ اب سے ایک سال پہلے تک ایک بار میں محض ویٹرس تھیں۔انٹرنیٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے الیگزینڈریا نے کہا کہ گزشتہ سال اِنھی دنوں میں وہ بار میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس کے انتخابات کے لئے مہم چلا رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ وقت عجیب تھا جب تاریکی اور اُمید دونوں ان کے ساتھ ساتھ تھے، ہماری کمزوریاں مایوس کْن تھیں، ہمیں مسترد کردیا گیا تھا، لیکن ہمیں معلوم تھا کہ صحیح بات کیلئے کی جانے والی جدوجہد ضرور رنگ لاتی ہے۔