واشنگٹن، 06 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی بحریہ نے آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طیارہ حادثے کے بعد لاپتہ ہوئے تین فوجیوں کی تلاش اور امدادی کام ملتوی کر دی ہے ۔ امریکی بحریہ نے کل بتایا کہ انھوں نے امدادی کام کا ذمہ آسٹریلوی محکمہ دفاع کو منتقل کر دیا ہے جس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ لاپتہ فوجیوں کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے ۔ جاپان کے اوکیناوا واقع تھرڈ میرین اکسپیڈشنري فورس نے آج صبح ایک بیان میں کہا کہ ایم وی -22 ٹلٹ روٹر طیارے میں سوار دیگر 23 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔
الزامات کے باوجود نتن یاہو پُرسکون‘قریبی ساتھی کا ادعا
یروشلم ۔ 6اگست ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے ایک قریبی ساتھی نے کہا کہ نتن یاہو کے خلاف کرپشن کے الزامات کی سلسلہ وار خبروں کے باوجود وہ پُرسکون ہیں ۔ اسپورٹس اور تمدن کے وزیر میری ریگیف نے آج کہاکہ انہیں اقتدار سے بیدخل کردینے کیلئے ذرائع ابلاغ کی جاری مہم قابل مذمت ہے ۔ نتن یاہو نے اپنی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران تازہ ترین تبدیلیوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ۔ اسرائیل کی پولیس نے ان پر رشوت خوری ‘ دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کا چند مقدمات میں الزام عائد کیا ہے اور عنقریب ان کے برطرف ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔