واشنگٹن 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزات مالیات کے مطابق لبنان کے ایک تاجر عبدالنور شالان پر تعزیرات اس لیے عائد کی گئیں کیوں وہ حزب اللہ کے لیے ہتھیاروں کو خرید کر انہیں شام روانہ کرتے تھے۔امریکہ کی حکومت نے منگل کو عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے تین رہنماؤں اور لبنان کے ایک تاجر پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکہ کے مطابق یہ افراد شام میں حزب اللہ کی فوجی کارروائیوں میں اہم کردار کر رہے ہیں۔یہ پابندیاں امریکہ کی وزارت مالیات کی طرف سے عائد کی گئی ہیں۔وزارت مالیات کے دہشت گردی اور مالیاتی انٹلیجنس کے قائم مقام معاون سیکرٹری آدم سزبین کا کہنا ہے کہ امریکہ اس (حزب اللہ) کی طرف سے دنیا بھر میں کی جانے والی دہشت گرد کارروائیوں اور اس کی طرف سے (صدر بشار الاسد) کی شام میں ظالمانہ فوجی مہم کی حمایت پر، اس کے خلاف جارحانہ انداز میں کارروائی جاری رکھے کرے گا۔امریکہ کے صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران کی طرف سے حزب اللہ جیسے علاقائی گروہوں کی حمایت پر انہیں تشویش ہے۔امریکہ اور عالمی طاقتوں نے گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس میں ایران کے نیوکلیر پروگرام کو محدود کرنے کے عوض اس پر عائد پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔