امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں تاریخ کی سب سے بڑی جنگل کی آگ

کولورائیڈو میں اولوں کا طوفان، 14 افراد زخمی، زوکے 3پرندے ہلاک

کیلیرلیک اوکس ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آتشزدگی کی دو وارداتوں میں شمالی کیلیفورنیا میں اتنی تیزی سے پھیلاؤ اختیار کرلیا کہ یہ امریکی ریاست کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی آتشزدگی کی واردات بن گئی۔ اجتماعی اعتبار سے جنگل کی آگ نے تقریباً 283,800 ایکڑ زمین کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ جسامت کے اعتبار سے یہ امریکہ کے وسیع شہر لاس اینجلس کے رقبہ کے برابر ہے۔ ریاست کیلیفورنیا کی اتھاریٹی کال فائرکے بموجب کم از کم دو افراد اس ہولناک آتشزدگی میں ہلاک ہوگئے۔ ماحول گرم اور خشک ہوگیا۔ جس علاقہ میں تیز رفتار ہوائیں چل رہی ہیں آج رات آتش فرو عملہ درجہ حرارت کی کمی سے فائدہ اٹھا کر آگ بجھانے کی کارروائی میں اضافہ کردے گا اور آتشزدگی کے اعتبار سے مخدوش اور امریکی ریاست کے کئی برسوں سے گنجان آباد علاقوں کا احاطہ کرے گا۔ قبل ازیں ڈسمبر 2015ء میں آتشزدگی کی واردات میں 281,893 ایکر اراضی کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ 14000 افراد آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ 1600 سے زیادہ عمارتیں بشمول ایک ہزار قیامگاہیں آتشزدگی سے متاثر ہوئی ہیں۔ جنگل کی آگ عام طور پر انتہائی تیز رفتار، جارح اور خطرناک ہوتی ہے۔ کولورائیڈو اسپرنگس سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک طاقتور طوفان مصروف ریاست کولورائیڈو میں آیا جس میں بڑی جسامت کے اولوں کی ضرب سے کم از کم 14 افراد زخمی اور زو کے کم از کم 3 پرندے ہلاک ہوگئے۔ 5 افراد کو صدمہ سے دوچار ہونے کے نتیجہ میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ آج دوپہر مختصر کی مدت کیلئے لیکن شدید طوفان چے ین مونٹن ژو میں تباہی پھیلا گیا۔ کولورائیڈو اسپرنگس آتش فرو محکمہ نے انکشاف کیا کہ دیگر 9 افراد کو جو طوفان آنے کے وقت زو میں موجود تھے، زیرعلاج ہیں لیکن ان کے بارے میں یا ان کے زخموں کے بارے میں تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکی۔ زو کے مارکٹنگ ڈائرکٹر جنی کوچ نے کہا کہ دو گدھ اور ایک بطخ اولوں کی ضرب سے ہلاک ہوگئے لیکن سرکاری اعلان کے بموجب صرف ایک گدھ اور ایک بطخ ہلاک ہوئے۔ مارکٹنگ ڈائرکٹر نے فوری طور پر کل رات اس فرق کی وضاحت کرنے کیلئے کی ہوئی ٹیلیفون کال کا جواب نہیں دیا۔ 3400 افراد طوفان آنے کے وقت زو میں موجود تھے۔ کئی گاڑیاں جو کھڑی ہوئی تھیں تباہ ہوگئیں۔ زو آج بند کردیا گیا اور ملازمین کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ اپنے زخموں کا علاج کروالیں اور کھڑکیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشوں کی مرمت کریں۔ 9 بچے جو زو کیمپ میں شرکت کررہے تھے، زخمی ہوگئے۔ 2000 صارفین کے گھروں کو برقی سربراہی منقطع ہوگئی۔ موسلادھار بارش اور ملبہ کی وجہ سے امریکہ کی قومی شاہراہ 24 جو منیٹو اسپرنگس کے مغرب میں ہے، بند کردی گئی۔ ہوٹل براڈ مور اور ایک تفریحی مرکز اولوں سے متاثر ہوا۔ ارکان عملہ نقصانات کا تخمینہ کررہے ہیں۔ یہ ایک نمایاں طوفان تھا۔ ہوٹل کے نائب صدر سیلس اینڈ مارکٹنگ بیری براون نے کہا کہ موسم کی پیش قیاسی کرنے والوں نے اس کے بعد موسلادھار بارش اور سیلاب کی پیش قیاسی کی ہے۔