امریکہ کی جنوبی ایشیاء حکمت عملی میں ہندوستان کا اہم کردار : پنٹگان

واشنگٹن ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ،امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جنوبی ایشیاء حکمت عملی کی کامیابی کو یقینی بنانے اس خطہ کو ترقیاتی امداد فراہم کرتے ہوئے انتہائی اہم رول ادا کررہا ہے۔ پنٹاگان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ ہندوستان نے 2001ء سے افغانستان کی امداد کیلئے 3.1 بلین ڈالرس خرچ کرنے کا اپنا عزم برقرار رکھا ہے اور یہ بات بلا مبالغہ کہی جاسکتی ہیکہ اس خطہ میں ہندوستان سب سے بڑا عطیہ کنندہ ہے جس نے جنگ زدہ ملک کی مدد کیلئے کبھی پس و پیش سے کام نہیں لیا جہاں امریکی قیادت میں ناٹو افواج طالبان شورش پسندی سے نبردآزما ہے۔