لندن 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی دنیا بھر سے یومیہ تقریباً 20 کروڑ ٹیکسٹ مسیجیز جمع کرتی رہی ہے۔ برطانوی اخبار گارجین کی نے سی آئی اے کے سابق اہلکار کی جانب سے افشاء کی گئی خفیہ دستاویزات کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان پیغامات کے ذریعہ لوگوں کے سفری منصوبے، روابط اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ کی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات اکٹھی کی جاتی رہیں۔ دستاویزات کے مطابق برطانوی خفیہ ادارے نے بھی امریکی ادارے کے ڈیٹابیس کو استعمال کرتے ہوئے برطانیہ میں لوگوں کی جاسوسی کی۔ رپورٹ کے مطابق این ایس اے یہ معلومات ایک پروگرام کے ذریعہ جمع کرتی رہی ہے جس کو کوڈنام ’ڈش فائر‘ ہے ۔
25%برطانویوں کو پولیس پر اعتماد نہیں
لندن 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس سے سرزد ہونے والی فاش غلطیوں کی وجہ سے اب 25 فیصد سے زیادہ برطانوی شہری پولیس پر اعتماد نہیں کرتے، ایک سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی۔ جن لوگوں سے بات کی گئی ان میں سے نصف نے کہاکہ وہ اب بھی افسران پر اعتماد کرتے ہیں۔ آئی ٹی وی کیلئے کامرس کی جانب سے کئے گئے سروے کے دوران پوچھے گئے سوال کہ میں پولیس پر اعتماد کرتا ہوں کے جواب میں 26 فیصد نے اس سے عدم اتفاق کیا جبکہ 50 فیصد نے اس سے اتفاق کیا۔