امریکہ کی جانب سے جنگی جہازکی روانگی ایک خطرناک اقدام ‘ چین کا انتباہ

بیجنگ۔31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی اہمیت کے جنوبی بحر چین میں متنازعہ جزیرہ کے قریب جنگی بحری جہاز روانہ کرنا چین کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور انتباہ دیا کہ امریکہ کی یہ دانستہ اشتعال انگیزی انتہائی خطرناک نتائج کی حامل ہوگی ۔ اس علاقہ استحکام خطرے میں پڑ جائے گا  ۔ چینی فوج جو ضروری سمجھے اقدامات کرسکتی ہے ۔ امریکہ کی اشتعال انگیز اسے مہنگی پڑے گا ۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوجون نے کہا کہ چند گھنٹے قبل یو ایس ایس کرٹس ایک گائیڈڈ میزائیل بردار تباہ کن جہاز جانگ ژیان ڈاؤ ( متنازعہ جزیرہ) سے صرف 12بحری میل کے فاصلہ پر پہنچ گیا ہے ۔ چین ‘ تائیوان اور ویٹنام تینوں اس جزیرہ پر اپنی ملکیت کا دعویٰ رکھتے ہیں ۔ یہ کارروائی امریکی بحریہ کی زیادتی ہے ۔ چنانچہ امریکہ کی آزادی اور حقوق کو محدود کردیا جائے گا ۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کمانڈر بل اربن نے کل واشنگٹن میں کہا کہ امریکہ کا اقدام غیر ذمہ دارانہ اور غیر ماہرانہ نہیں ہے جیسا کہ چین نے اسے قرار دیا ہے ۔ چین کا ادعا ہے کہ امریکہ نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ۔ اس علاقہ کے امن اور استحکام کیلئے خطرہ پیدا کردیا ہے ۔