واشنگٹن ۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے ایران کو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کیخلاف مخالفت جاری رکھے جانے کی صورت میں ’سنگین نتائج‘ بھگتنے کیلئے متنبہ کیا ہے ۔ بولٹن نے یہ بیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مغربی ایشیا میں ’افراتفری، موت اور تباہی‘ کے لئے ایران پر تنقید کرنے کے چند گھنٹے بعد دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنا رویہ نہیں بدلتے ہیں تو اسے اور اس کے حامیوں کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ میرے پیغام سے آج واضح طور پرسمجھ لیں کہ ہم نگرانی کر رہے ہیں اور آپ کو سبق سکھا دیں گے۔
امریکہ ،تائیوان کو ہتھیار فروخت
نہ کرے :چین
بیجنگ۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے امریکہ سے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو اور نقصان ہونے سے بچنے کے لئے تائیوان کو 33کروڑ کے فوجی آلات فروخت کرنے کی تجویز کو مستردکرنے کی درخواست کی ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شویانگ نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے ذریعہ تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنا بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور اس سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کے حقوق کو نقصان پہنچے گا اور امریکہ کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہوں گے ۔