واشنگٹن ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور ہندوستانی کمپنیاں ٹرمپ انتظامیہ سے ایران پر دوبارہ تحدیدات عائد کرنے کے سلسلہ میں یقینی طور پر تعاون کریں گی۔ امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ کے بموجب حکومت ہند امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر معاہدہ سے کبھی بھی متفق نہیں رہی۔ امریکی کانگریس کی آزادانہ تحقیق خدمات کی رپورٹ کے بموجب ہندوستان یوروپی یونین کے ممالک کی طرح امریکہ کے تخمینہ سے متفق نہیں ہے کہ ایران نے نیوکلیئر معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے امریکہ نے اس معاہدہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ امریکہ نے معاہدہ سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے اعلان کیاتھا کہ امریکہ ایران کے خلاف تحدیدات عائد کرے گا جس کے نتیجہ میں کسی کمپنی یا ملک کو ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات عائد کرنے کی اجازت نہیں رہے گی بشرطیکہ اس کی پیشگی منظوری حاصل نہ کی جائے۔