امریکہ کو مالیاتی بحران سے نجات : اوباما

واشنگٹن ۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے آج کساد بازاری کے خلاف امریکہ کی جیت کا اعلان کیا اور کہا کہ نئی پالیسوں کووضع کرتے ہوئے مڈل کلاس کو زیاہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران اوباما نے کہا کہ روزگار کے مواقع انتہائی تیزی کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں جبکہ بیروزگاری کی شرح بھی مالیاتی بحران کے زمانے کی بیروزگاری کے مقابلے بیحد کم ہوگئی ہے ۔
بحرین میں حقوق انسانی کارکن کو سزا
منامہ ۔21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ملک بحرین میں حقوق انسانی کے ایک نمایاں کارکن کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکیورٹی اداروں کیخلاف پوسٹ پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔نبیل رجب پر عوامی اداروں اور فوج کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا گیا ۔