واشنگٹن ۔12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چین میں کناڈا کے سابق سفارتکار کو گرفتار کئے جانے کے واقعہ پر تشویش ظاہر کی ہے اور ‘من مانے ’ طریقے سے حراست میں لیے جانے کے خطرے کی وجہ سے اپنے شہریوں سے چین کا دورہ کرنے میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔امریکہ کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاّڈینو نے منگل کو کہا کہ ‘‘امریکہ کناڈا کے شہری کی چین میں گرفتاری کی اطلاع سے فکر مند ہے ۔ ہم چین سے ‘من مانے ’ طریقے سے حراست میں لینے کے واقعات ختم کرنے اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور تجارتی وعدوں کے تحت تمام افراد کی حفاظت اور آزادی کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہیں‘‘۔