واشنگٹن۔ 3 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے معاملہ پر پاکستان کے اوپر دباؤ بنانے کیلئے اس کے خلاف مزید کارروائی کا جلد ہی اعلان کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ دہشت گردی کو روکنے کے لئے وہ (پاکستان) مزید اقدامات کرسکتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں ایسا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مخصوص کارروائیوں کے تناظر میں، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اگلے 24 سے 48گھنٹوں میں کچھ اور تفصیلات دیکھنے کو ملیں گے۔ قابل غور ہے کہ اپنی سرزمین پردہشت گردی کے نیٹ ورک پر لگام کسنے میں ناکام پاکستان کو دی جانے والی 25.5کروڑ ڈالر کی فوجی امداد پر امریکہ نے روک لگا دی ہے ۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کل اس کا اعلان کیا۔