امریکہ کا پابندیوں میں نرمی پر غور

واشنگٹن ۔16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ امریکہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ 4 نومبر کے بعد ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے والے ممالک اور کاروباری اداروں کے خلاف پابندیوں میں چھوٹ دینے کے حوالے سے ممکنہ امکانات پر غور کر رہا ہے۔ امریکہ ۔ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے بعد ایرانی پابندیوں کے دوسرے مرحلے میں 4 نومبر کو ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کر ے گا۔ امریکی حکام کے مطابق بین الاقوامی تاجروں کو امریکی مارکیٹ تک رسائی یا ایران میں سرمایہ کاری کرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ البتہ پابندیاں لگانے سے قبل ایران میں موجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنے بزنس سمیٹنے کیلئے وقت دیا جائے گا۔ پومپیو کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی تک کئی فیصلے زیر التواء ہیں۔