امریکہ کا سری لنکا کوحملوں کی قبل از وقت اطلاع دینے سے انکار

کولمبو۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سری لنکا میں تعینات سفیر نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ امریکہ کو سری لنکا پر ایسٹر کے موقع پر حملوں کی قبل از وقت اطلاع مل چکی تھی اور اس نے یہ اطلاع کولمبو کی حکومت کو دی تھی۔ یہ بات چہارشنبہ کو سی این این ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ امریکی سفیر برائے ہندوستان لائنا نے ایک انٹرویو کے دوران جو سری لنکا میں جو گزشتہ اتوار کے خودکش حملوں سے متعلق تھا، کہا کہ ہمیں ان حملوں کی قبل از وقت اطلاع نہیں ملی تھی۔ سری لنکا کے ایک وزیر نے رواں ہفتہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ہندوستان اور امریکہ نے سری لنکا کے تین گرجا گھروں اور تین عالیشان ہوٹلوں پر حملوں کی قبل از وقت اطلاع پر تھی۔ سری لنکا نے ان حملوں کیلئے مقامی اسلام پسند گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان حملوں میں کم سے کم 3 امریکی باشندے ہلاک ہوگئے۔