واشنگٹن۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے جنوبی امریکہ کے شمال مشرقی ساحل پر واقع ملک فرنچ گیانا میں مظاہرہ کے پیش نظر اپنے شہریوں کو وہاں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔امریکہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے کل جاری وارننگ میں کہا گیا کہ فرنچ گیانا مین زبردست مظاہرہ ہو رہا ہے جس کے سبب وہاں تشدد کا واقعہ پیش آنے کا خطرہ ہے ۔ملک کے اہم شہر کورو اور کوئنے کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا ہے ۔