امریکہ کا افغان طالبان سے امن مذاکرات کی حمایت کا اعلان

کابل،10جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرے گا۔مائک پومپیوگزشتہ روزغیراعلانیہ دورے پر کابل پہنچے اور افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے کابل میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ ان مذاکرات کااہتمام کرنے اورحصہ بننے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔افغانستان پرعالمی دو روزہ کانفرنس سعودی قیادت میں جدہ اور مکہ مکرمہ میں آج سے شروع ہوگی ۔

بریٹ کواناف
امریکی سپریم کورٹ کے جج نامزد
واشنگٹن۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کنزرویٹیو بریٹ کواناف کو ملک کی سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کیا ہے، جس کے بعد اب یہ کہا جانے لگا ہے کہ ٹرمپ کے اس فیصلہ سے نظریاتی طور پر منقسم اپیکس کورٹ کو اسقاط حمل ، گن کلچر اور ایمیگریشن سے متعلق صرف ایک نظریہ رکھنے والا جج مل جائے گا۔ جسٹس کواناف کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان کے ری پبلیکن پارٹی کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور 25 ججس کی فہرست میں سے ٹرمپ نے کواناف کے نام کا انتخاب کیا ہے جبکہ فہرست میں ایک ہندوستانی نژاد امریکی جج امول تھاپر کا نام بھی شامل تھا۔