کابل، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر حامد کرزئی نے امریکہ و دیگر مغربی اتحادیوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ افعان فورسز کو ملکی دفاع و سلامتی کیلئے امریکہ سمیت کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے خبردار کیا کہ نیٹو ممالک افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت چھوڑ دیں اور اپنی عادات سے باز آجائیں۔ کرزئی نے کہا کہ امریکہ و دیگر اتحادی ممالک طئے شدہ پروگرام کے مطابق رواں سال کے اختتام سے قبل اپنی افواج نکال لیں۔ افغان فورسز اب اس قابل ہوچکی ہیں کہ وہ ملکی سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں اور انہیں اب امریکہ یا کسی اور ملک کی مدد درکار نہیں ہے۔