امریکہ نے پابندیاں نہ ہٹائیں تو جوہری ہتھیاربنائینگے: شمالی کوریا

سیئول۔4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی اقتصادی پابندیوں کو ختم نہیں کرتا تو جوہری ہتھیار سازی کے پروگرام کا دوبارہ آغازکیا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریاکے وزارت خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے، جب امریکی اور جنوبی کوریائی حکومتوں نے شمالی کوریا پر پابندیوں کے ذریعے دباؤ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ شمالی کوریا وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکہ اپنے موقف میں تبدیلی پیدا نہیں کرتا تو پیانگ یانگ اپنی اقتصادی ترقی کے لیے جوہری قوت میں اضافہ کر سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریائی سفارت کار سے اگلے ہفتے کے دوران ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔