امریکہ : نیوآرلیانس جھیل میں طیارہ حادثہ

نیوآرلیانس ۔ 28اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں نے کہا کہ ایک خاتون کو بچالیا گیا جب کہ دو افراد لاپتہ ہیں ۔ ایک چھوٹا سا امریکی طیارہ جھیل میں گرکر حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔ یہ جھیل نیوآرلیانس  ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے ۔ نیوآرلیانس کے محکمہ پولیس کی ترجمان ڈان ماسی نے آج صبح اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ کے افراد 8:53بجے مقام حادثہ پر پہنچ گئے تھے ۔ جب کہ سیسنا طیارہ جس میں تین افراد سوار تھے جھیل میں گرکر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ایئرپورٹ اس جھیل کے شمال مغرب میں تقریباً 10میل کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ ماسی نے کہا کہ ایک خاتون کو خانگی کشتی نے بچالیا اور کوچ شیر ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ اس کی صحت کے بارے میں تفصیلات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ۔ ترجمان نے کہا کہ این او پی ڈی ڈرائیورس باقی دو مرد مسافروں اور طیارہ کے ملبہ کی تلاش کیلئے تعیناتی کوشش میں مصروف ہیں ۔ فوری طور پر مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں ۔