واشنگٹن ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے ایسے H-4 ویزا یافتگان سے ملازمت کی اجازت سے متعلق درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا ہے جو (درخواست گذار) H-1B غیر ایمیگرنٹ ویزا یافتہ ورکرس کے شریک حیات (شوہر ؍ بیوی) ہیں، جنہیں تاحال اس ملک میں ملازمت کرنے کی اجازت حاصل نہیں تھی۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکوریٹی نے گذشتہ روز سے H-4 ویزا کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کیا۔ صدر بارک اوباما نے اپنے ملک میں ایمیگریشن سسٹم کے تعین کیلئے قانون سازی کے اقدامات کئے تھے، جن میں H-1B ویزا یافتگان کے شریک حیات کے بعض زمروں کو ملازمت کی اجازت دی گئی ہے، جس کے نتیجہ میں 1,80,000 افراد امریکہ میں ملازمت کے مستحق ہوجائیں گے۔