امریکہ میں 55 کالجوں اور یونیورسٹیز میں جنسی تشدد

واشنگٹن ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پہلی مرتبہ ان 55 کالجس اور یونیورسٹیز کے ناموں کا افشاء کیا ہے جو اپنے کیمپس میں جنسی تشدد اور حملوں کے واقعات سے مناسب طور پر نمٹنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کالجوں اور یونیورسٹیز میں ہاورڈ، ایموری، ٹفٹس اور پرسٹن جیسے عالمی شہرت یافتہ باوقار ادارے بھی شامل ہیں۔ وفاقی تحقیقات کنندگان اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا 55 کالجس اور یونیورسٹیز جنسی تشدد و ہراسانی کی شکایات سے غیرقانونی طور پر نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی محکمہ تعلیم نے کہا ہیکہ وائیٹ ہاؤز نے اس ضمن میں چونکادینے والے اعداد و شمار جاری کئے ہیں تاکہ یہ بتایا جائے کہ ہر پانچ کے منجملہ ایک نوجوان خاتون ان اداروں میں جنسی حملوں کا شکار بنی ہے۔ امریکہ میں یہ پہلا موقع ہیکہ محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں ایک جامع فہرست منظرعام پر لایا ہے۔ وائیٹ ہاؤز کے ٹاسک فورس نے سفارش کی ہیکہ تمام کالجس اور یونیورسٹیز اس قسم کے جرائم کی شکایت کرنے والوں کی رازداری برقرار رکھنے کا تیقن دیں۔