امریکہ میں 10افراد پرفائرنگ ‘ ایک ہلاک

ڈیٹرائیٹ۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیٹرائیٹ میں باسکٹ بال کورٹ کے ایک بلاک میں فائرنگ کی گئی جس سے کم از کم 10افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے ایک ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب ہلاک ہونے والے کی شناخت ہوچکی ہے ۔ ایک اور شخص نازک حالت میں ہے ۔ ڈیٹرائیٹ کے نائب پولیس سربراہ اسٹیو ڈولنٹ نے کہا کہ عہدیدار نہیں جانتے کہ اس حملہ کی وجہ کیا ہے ۔ فوری طور پر معلومات کا انکشاف نہیں کیا گیا ۔ کولمبیا سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک ویب سائیٹ پر ایک خون سرد کردینے والی اطلاع شائع کی گئی ہے۔ چارلسٹن چرچ پر افریقی نژاد امریکیوں کے خلاف فائرنگ کرنے والے کی تصویریں بندوقوں کے ساتھ اور امریکی پرچم نذرآتش کرتے ہوئے دکھائی گئی ہے ۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب کہ جمعہ کے دن 9سیاہ فام عبادت گذاروں کی ایمانیول افریقی میتھاڈسٹ چرچ میں ہلاکت کا سوگ منایا جارہا تھا ۔ چارلسٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب جنوبی کیرولینا کے شہری اب بھی ناقابل تصور 9 افریقی نژاد امریکیوں کی ہلاکت پر سوگوار ہیں اور انہوں نے آج ریاست گیر احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے ۔ کولمبیا میںاحتجاجی جمع ہوں گے اور وہاں سے مرکزی پرچم کے ساتھ احتجاجی جلسوس نکالا جائے گا ۔ کولمبیا کے ایک بائیں بازو کا رجحان رکھنے والے احتجاجی نے اپنی ویب سائیٹ پر تحریر کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ باغیانہ روش اور نسلی منافرت کے خلاف منظم تحریک چلائی جائے تاکہ اس مسئلہ کی یکسوئی ہوسکے ۔امریکی شہری اور خاص طور پر جنوبی کیرولینا کے شہریوں نے چہارشنبہ کے دن امیانیول افریقی میتھاڈسٹ چرچ میں قتل عام کے بعد ملک گیر سطح پراحتجاج کا منصوبہ بنایا ہے ۔