امریکہ میں ہندوستانی ڈاکٹر گرفتار

نیویارک ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 61 سالہ ہندوستانی ڈاکٹر کو اپنے مریضوں کے علاج میں لاپرواہی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا جسے سزائے عمر قید بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس نے غیرقانونی طورپر مریضوں کو ایسی مانع درد دیں جس کے استعمال کے بعد دو مریضوں کی موت ہوگئی ۔ نیو میکسیکو کے ساکن پون کمار جین کو ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن اور ایف بی آئی کے عہدیداروں نے گرفتار کیا اور وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُن پر مریضوں کو غیرقانونی طورپر ادویات کانسخہ حوالے کئے جانے کا الزام ثابت ہوگیا۔ عبوری امریکی اٹارنی ڈیمن مارٹینیز نے یہ بات بتائی ۔ پون کمار ان جرائم کے اپریل 2009 اور جون 2010 ء کے درمیان مرتکب ہوئے جب وہ ایک لائسنس یافتہ فزیشین تھے ۔