امریکہ میں ہندوستانی نژاد امریکی شہری کو گولی ماردی گئی

ہوسٹن ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں 31 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی شخص کو اس کی سالگرہ سے ایک قبل گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ۔ جنوب مغربی ہوسٹن کے ایک اپارٹمنٹ کامپلکس میں دو افراد نے اسٹینلی بابو کومبنٹل کو مبینہ طور پر گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ ہوسٹن کرانیکل اخبار نے اطلاع دی کہ اس قتل کے ملزمین 19 سالہ ڈونالڈ ہینرے اور مارگس ڈیوس کو گرفتار کر کے جرم کا خاطی قرار دیا گیا ہے۔ ان دونوں پر ڈاکہ زنی اور مہلک ہتھیار رکھنے کا بھی الزام ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہندوستانی پر ایک ریسٹورنٹ کو لوٹ لینے سے دو گھنٹے قبل گولی ماردی گئی تھی۔

سعودی شہزادی کی جبراًگرفتاری
جنیوا ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے توثیق کی ہے کہ انہیں سعودی عرب کی ایک شہزادی کو اس کی مرضی کے خلاف حراست میں رکھنے کے الزامات اور شکایات وصول ہوئی ہیں۔اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔