امریکہ میں کمپیوٹر خامی کے مسئلے پر دو گھنٹے کام مفلوج

نیویارک ، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی ’تکنیکی مسئلے‘ پر تمام تر تجارتی لین دین دو گھنٹے موقوف ہوجانے کے بعد آخرکار بحال ہوگئی ہیں جبکہ ’یونائیٹیڈ‘ کو بھی اپنی تمام ملک گیر پروازیں روک دینے پر مجبور ہونا پڑا جس کیلئے کسی غیرواضح ’کمپیوٹرخامی‘ کو مورد الزام ٹھہرایا جارہاہے۔ ایکسچینج کا کہنا ہے کہ مسئلہ کچھ داخلی نوعیت کا رہا اور سائبر حملہ کا نتیجہ نہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ شب کیا گیا سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ اس کا سبب ہوسکتا ہے۔ دریں اثناء وائٹ ہاؤس کا ادعاکیا کہ دانستہ نقصان پہنچانے والی کسی سرگرمی کی علامتیں نہیں پائی گئی ہیں۔ نیز نیویارک اسٹاف ایکسچینج کا مسئلہ صرف اسی تک محدود رہا۔ امریکی ایوئیشن گروپ ’یونائیٹیڈ‘ نے ’نٹ ورک رابطے کا مسئلہ‘ بتاتے ہوئے درخواست کی کہ اس کے تمام طیاروں کو اڑان بھرنے سے روکا جائے۔