نیویارک 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیو کا ماننا ہے کہ امریکہ کو کئی صدیوں سے جاری نسل پرستی کا سامنا ہے ۔ امریکہ کے کئی شہروں میں سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکہ کا سب سے بڑا شہر ان احتجاجیوں کا مرکز بن گیا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ حالیہ وقتوں میں سفید فام پولیس عملہ کے ہاتھوں ہلاک سیاہ فام افراد کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کے تعلق سے حق بیانی کرنی چاہئے ۔ یہاں نسل پرستی کی تاخیر ہے اور ہم کو ان والدین کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے جو سمجھتے ہیں کہ پولیس رول میں ان کے بچے غیر محفوظ ہیں جبکہ پولیس سب کی حفاظت کیلئے ہوتی ہے ۔