امریکہ میں چینی باشندہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن ۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے ایک چینی باشندے کو جاسوسی کے الزام میں شکاگو سے گرفتار کیا ،جہاں چینی شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بیجنگ کی مدد کیلئے امریکی سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا۔جیو چاؤوان نامی چینی اسٹوڈنٹس ویزا پر امریکہ آیا تھا جو بعد ازاں امریکی فوج سے منسلک ہوگیا ،گرفتار چینی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کم از کم 8 امریکی شہریوں کے بارے میں چینی سراغ رساں ادارے کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کیں ،ان افراد میں کچھ ایسے بھی فرد ہیں جوامریکی محکمہ دفاع کے کنٹریکٹرز بھی ہیں۔ 27 سالہ چاؤوان پہلی مرتبہ 2013 میں ایک طالب علم کی حیثیت سے شکاگو پہنچا تھا جہاں اس نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کی ۔