نیویارک ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے آج پہلی بار ہندوستانی نژاد خاتون امریکی شہری راجہ راجیشوری کو جج کے عہدہ کا حلف دلایا۔ 43 سالہ راجیشوری جب کمسن تھیں، اسی وقت امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔ قبل ازیں انہوں نے رچمنڈ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں بھی اپنی خدمات انجام دیں اور اس طرح مختلف بیوروز جیسے کریمنل کورٹ، نارکوٹکس، سپریم کورٹ اور سیکس کرائمس اسپیشل وکٹمز بیورو شامل ہیں، جہاں انہوں نے آخری بار ڈپٹی چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ کل ایک تقریب کے دوران راجہ راجیشوری نے اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ دیگر 27 ججس نے بھی حلف لیا جن کا جاریہ ماہ کے اوائل میں فیملی کورٹ، کریمنل کورٹ اور سیول کورٹ میں کیا گیا تھا۔